دعا بتاریخ فروری 03, 2021

دعائے شیخ

عربی

أوفى الناس
 من لا يقطع عنك وصاله ، ولا يحرمك من دعائه ، وأجمل مافي الوجود بعد " حب الله " تعالى أن نشعر بحب أناس صادقين ..
‏أسأل الله أن يشملنا بالرحمة والمغفرة ويصلح نياتنا ويؤلف بين قلوبنا ويستر عيوبنا ويغفر ذنوبنا ويفرج همومنا ويشفي مرضانا ويعافي مبتلانا ويرحم موتانا.
 وأسأله ألا يحرمني ولايحرمكم في هذا اليوم من رزقه وتوفيقه ورحمته ومغفرته ورضوانه وجنته وصحبة نبيه ﷺ.

اردو

 *لوگوں میں سے سب سے زیادہ ذمہ داری کو پورا کرنے والا*
وہ ہے : جس کا تعلق آپ سے ختم نہ ہو اور آپ کو اپنی دعا سے محروم نہ کرے ، 
اور سب سے خوبصورت چیز " اللّٰہ تعالیٰ کی محبت کے بعد " یہ ہے کہ
ہم سچے لوگوں کی محبت کا شعور رکھیں ۔۔۔ 

اللّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اپنی رحمت اور بخشش میں شامل فرما لے ، ہماری نیتوں کو درست فرما دے ، ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما دے ، ہمارے عیبوں کو چھپا دے ، ہمارے گناہوں کو بخش دے ، ہماری پریشانیاں دور فرما دے ، ہمارے بیماروں کو شفا دے دے ، آزمائش میں مبتلا دوستوں کو معاف فرما دے اور ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دے ۔ 

اور میں اس سے یہ بھی سوال کرتا ہوں کہ وہ مجھے اور آپ کو اس دن میں اپنے رزق ، اعمال خیر کی توفیق ، اپنی رحمت ، مغفرت ، رضامندی ، جنت اور اپنے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی صحبت سے محروم نہ فرمائے ۔