دعائے شیخ
اللهم
زينا بزينة الايمان
واجعلنا هداة مهديين لا ضالين ولا مضلين
اللهم
انا نسألك ان ترفع ذكرنا وتضع اوزارنا
وتصلح امرنا وتطهر قلوبنا
وتحصن فروجنا وتنور قلوبنا
وتغفر ذنوبنا وتصلح احوالنا
ونسألك الدرجات العلا من الجنة
اللهم
احفظ ازواجنا وذرياتنا
من شياطين الانس والجن.
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ایمان کی زینت سے مزین کر دیجیے ،
ہمیں دوسروں کی ہدایت کا ذریعہ بننے والا اور ہدایت قبول کرنے والا بنا دیجیے ، نہ کہ گمراہ ہونے والا اور دوسروں کو گمراہ کرنے والا ۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہمارے تذکرہ کو بلند کر دیجیے اور ہمارے بوجھ ختم کر دیجیے ،
ہمارے کام کو سنوار دیجیے اور ہمارے دلوں کو صاف کر دیجیے ،
ہماری شرمگاہوں کو پاکدامن کر دیجیے اور ہمارے دلوں کو روشن کر دیجیے ،
ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے اور ہمارے حالات بہتر کر دیجیے ،
اور ہم آپ سے جنت میں بلند درجوں کے حصول کی درخواست کرتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہماری بیویوں اور ہماری اولادوں کو انسانوں اور جنات کے شیاطین سے محفوظ رکھئیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔