دعا بتاریخ دسمبر 02, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَللَّهُمَّ 
 اِهدِنَا إلىٰ صِراطِكَ المُستَقِيم.. 
 صِرَاطِ اللَّهِ الَّذِى لَهُ مَا فِى السَّمَاواتِ ومَا فِى الأَرضِ 
 أَلَا إِلَى اللَّهِ تَصِيرُ الْأُمُور. 
 اَللَّهُمَّ 
 اِهدِنَا مِن عِندِك، وَأَفِض عَلينا مِن بَرَكَاتِكَ وَفَضلِك، 
 وانشُر عَلينا مِن رَّحمَتِك، 
 وأَدِّبنا بينَ يَدَيك 
  
 آمين يارب العالمين 
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

 اے اللّٰہ! 
 ہمیں اپنے سیدھے راستے کی طرف چلا دیجیے .. 
​ جو اس اللّٰہ کا راستہ ہے، کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، اسی کا ہے ، تمام کام اللہ ہی تک پہنچتے ہیں۔ 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں اپنی طرف سے رہنمائی دے دیجیے، 
 ہم پر اپنی برکات اور اپنے فضل کا فیضان کردیجئے، 
 ہم پر اپنی رحمت عام کردیجیے، 
 اور ہمیں اپنے سامنے با ادب بنا دیجیے۔ 
 
 اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے