دعائے شیخ
اللهمّ
أصلح قلوبنا وأحوالنا وعافنا واعف عنا
اللهمّ
استر عوراتنا وآمن روعاتنا وارحمنا وتب علينا
اللهمّ
اكتب لنا الخير ووفقنا وسددنا
اللهمّ
اكفنا شر الأشرار وجدد الإيمان في قلوبنا برحمتك ياارحم الراحمين.
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں اور ہمارے حالات کو سنوار دیجیے ،
ہمیں (مشکلات سے) عافیت دیجئے اور ہم سے درگذر فرمائیے ،
اے اللّٰہ!
ہماری چھپانے کی جگہوں پر پردہ ڈال دیجیے ،
ہمارے خوف کے حالات میں امن پیدا فرما دیجیے ،
ہم پر رحم فرمائیے اور ہم پر رجوع فرمائیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے خیر کو لکھ دیجیے ، ہمیں (اعمال خیر کی) توفیق دے دیجیے اور ہمیں سیدھے راستے پر چلا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں شرپسندوں کے شر سے کافی ہو جائیے ،
اے سب سے زیادہ مہربان ذات ! اپنی رحمت کے سبب ہمارے دلوں میں ایمان کی تجدید فرما دیجیے ۔