دعا بتاریخ اکتوبر 02, 2025

دعائے شیخ

عربی

 أَسْئَلُ الْلّٰهَ الْحَلِیْمَ الْعَظِیْمَ وَاسِعَ الْفْضْلِ وَ مُسْتَحِقَّ الْشُّکْرِ وَ مَانِحَ الْأَجْرِ وَ مُلْھِمَ الْصَّبْرِ 
 أَنْ یَّفْتَحَ لَنَا وَ لَکُمْ أَبْوَابَ رَحْمَتِهٖ وَ مَغْفِرَتِهٖ وَ عَافِیَتِهٖ 
 وَ أَنْ یَّکْتُبَ لَنَا وَ لَکُمْ فِیْ کُلِّ خُطْوَةٍ أَجْرَ الْعَابِدِیْنَ وَ فَضْلَ الْشَّاکِرِیْنَ 
 وَ أَنْ یُّبَارِكَ لَنَا فِیْ أَعْمَارِنَا وَ أَوْلَادِنَا وَ أَرْزَاقِنَا  
 وَ أَنْ یَّجْعَلَ الْتَّوْفِیْقَ حَلِیْفَنَا 
 وَ أَنْ یَّنْزِلَ عَلَیْنَا وَ عَلَیْکُمْ الْأَمْنَ وَ الْأَمَانَ وَ الْرَّحْمَةَوَ الْمَغْفِرَةَ وَ الْسَّتْرَ وَ الْنُّوْرَ وَ الْرِّضْوَانَ 
 وَ أَنْ یَّشْفِیَ مَرْضَانَا وَ مَرْضَاکُمْ 
 وَ أَنْ یَّغْفِرَ لِوَالِدَیْنَا وَ وَالِدَیْکُم وَ جَمِیْعَ الْمُسْلِمِیْنَ 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 بردبار، عظمت والے، وسیع فضل والے، شکر کے حقدار، اجر عطیہ کرنے والے اور صبر واستقامت (دلوں میں) الھام کرنے والے اللّٰہ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ
​ وہ ہمارے لیے اور آپ (احباب) کے لیے اپنی رحمت، اپنی بخشش اور اپنی عافیت کے دروازے کھول دے، 
 وہ ہمارے لیے اور آپ کے لیے ہر قدم پر عبادت کرنے والوں کا اجر وثواب اور شکر کرنے والوں کی فضیلت لکھ دے، 
 وہ ہمیں ہماری عمروں، ہماری اولادوں اور ہمارے وسائل رزق میں برکت دے، 
 وہ (اعمال صالحہ کی) توفیق کو ہمارا ساتھی بنا دے 
 وہ ہم پر اور آپ پر امن وامان، رحمت ومغفرت، عیوب پر ستر پوشی، نورانیت اور (اپنی) رضامندی نازل کردے 
 وہ ہمارے بیماروں کو اور آپ کے بیماروں کو شفا دے 
 وہ ہمارے والدین کو، آپ کے والدین کو اور تمام مسلمانوں کو بخش دے۔ 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔