دعائے شیخ
أَللّٰھُمَّ
إِنَّكَ أَعْطَیْتَنَا خَیْرَ أَصْحَابٍ فِی الْدُّنْیَا دُوْنَ أَنْ نَّسْأَلَكَ،
فَلَا تَحْرِمْنَا مِنْ صُحْبَتِھِمْ فِی الْجَنَّةِ،
أَللّٰھُمَّ
اِحْفَظْھُمْ مِّنْ بَیْنِ أَیْدِیْھِمْ، وَمِنْ خَلْفِھِمْ، وَعَنْ أَیْمَانِھِمْ، وَعَنْ شَمَائِلِھِمْ، وَمِنْ فَوْقِھِمْ،
وَمِنْ تَحْتِھِمْ،
أَللّٰھُمَّ
أَسْعِدْھُمْ، وَ فَرِّجْ ھَمَّھُمْ، وَ حَقِّقْ لَھُمْ مَّا یَتَمَنَّوْا، وَاجْعَلِ الْجَنَّةَ مَقَرّاً لَّھُمْ،
أَللّٰھُمَّ لَا تَرُدُّ دَعْوَاتِنَا لَھُمْ فَإِِنَّا فِیْكَ نُحِبُّھُمْ۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
بیشک آپ نے ہمیں دنیا میں، ہمارے مانگے بغیر بہترین ساتھی (احباب) دئیے ہیں پس آپ ہمیں جنت میں ان کی رفاقت سے محروم نہ کیجیے،
اے اللّٰہ!
آپ ان کی، ان کے سامنے سے، ان کے پیچھے سے، ان کی دائیں طرف سے، ان کی بائیں طرف سے، ان کے اوپر سے اور ان کے نیچے سے حفاظت فرمائیے،
اے اللّٰہ!
انہیں (دین کے غلبہ کے مقصد اور ان کی حاجات کے پورا ہونے میں) کامیاب کر دیجیے، ان کی پریشانی دور کردیجیے، جو وہ تمنا رکھیں اسے ان کے لیے پورا کر دیجیے،
اور جنت کو ان کے لیے رہائش گاہ بنا دیجیے۔
اے اللّٰہ! ہماری دعائیں ان کے لیے رد نہ فرمائیے کیونکہ یقیناً ہم آپ کی رضا میں ان سے محبت کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔