دعا بتاریخ اکتوبر 02, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
إنا نسألك من الأحوال أحسنها
ومن الأقوال أكرمها
ومن القلوب أتقاها
ومن الحياة أطيبها
و نسألك الجنة ونعوذ بك من النار

            آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں : 
حالات میں ، سب سے بہتر حالت کی ، 
اقوال میں ، سب سے زیادہ عزت والے بول کی ، 
دلوں میں ، سب سے زیادہ تقوی والے دل کی ، 
زندگیوں میں ، سب سے زیادہ پاکیزہ زندگی کی ، 
ہم آپ سے جنت (میں جانے) کی درخواست کرتے ہیں اور جہنم کی آگ سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے۔