دعا بتاریخ ستمبر 02, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
لا تحوجنا للقاسية قلوبهم
ولا تجعلنا نقسو لمن يلجأ إلينا 
اللهم
اجبر بخاطرنا جبرا يليق بعظمتك
وارزقنا فرحة تنير ما أطفأته الخيبات فينا
وارزقنا توبة لانرتد بعدها أبدا
وارفع عنا البلاء والغلاء والمحن

             آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ان لوگوں کا حاجت مند نہ بنائیے جن کے دل سخت ہوں اور ہمیں بھی ایسا نہ بنائیے کہ ہم ان (لوگوں کے لیے) سخت دل ہوں جو ہماری طرف رجوع کریں، 
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کی شکستگی اس طرح دور کیجئے کہ جو آپ کی عظمت شان کے لائق ہو ، 
ہمیں ایسی خوشی دے دیجیے جو ہمارے اندر ان (گوشوں) کو روشن کر دے جنہیں مایوسیوں نے بجھا دیا ہے ، 
ہمیں ایسی توبہ (کی توفیق) دے دیجیے کہ جس سے ہم کبھی نہ پلٹیں (یعنی توبہ پر استقامت دے)
ہم سے آزمائش ، مہنگائی اور مشقتیں دور کر دیجیے۔ 
 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔