دعا بتاریخ جولائی 02, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمّ 
إنا نسألك  عـفـوك ، وعـافيتـك ، ورزقـك ،
ورضــاك ، ورحـمـتــك  ومـغـفـرتـك ،
وشــفــاك ، وغـنــاك ، وتـوفــيـقــك ،
وحـفـظـك ، وتـيـسـيـرك ، وسـتـرك ، 
وڪـرمـك ، ولـطــفــك ، وجـنــتــك ،

يـا رب اجـعـلـنـا من الـنـفوس الـطـاهـرة
والقلوب الشاكرة والوجوه المسـتبـشـرة الـبـاسـمـة ، 

وارزقنـا طيـب الـمقـام وحـسـن الختـام

ٱللّٰـهُـــم
َّ هـذا دعـائـي لـي ولـڪل عـزيـز فـتـقـبـلــه 
يـا أرحـم الـراحـمـيـن .
 

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے (اپنے لئے) سوال کرتے ہیں : 
آپ کی طرف سے معافی کا ، آپ کی جانب سے عافیت کا ، آپ کے پیدا کردہ وسائل رزق کا ، 
آپ کی رضا کا ، آپ کی رحمت کا ، آپ کی طرف سے بخشش کا ، 
آپ کی جانب سے شفا یابی کا ، آپ کی طرف سے غنا (مخلوق سے بے احتیاجی) کا ، آپ کی طرف سے (نیک کاموں کی) توفیق کا ، 
آپ کی جانب سے حفاظت کا ، آپ کی طرف سے آسانی مہیا کرنے کا ، آپ کی جانب سے (ہمارے) عیبوں کے چھپانے کا ، 
آپ کی مہربانی کا ، آپ کی شفقت کا اور آپ کی جنت کا ، 

اے میرے پروردگار ! 
ہمیں پاکیزہ نفوس ، شکر گزار دلوں اور خوش و مسکراتے چہروں میں شامل فرما دیجیے ، 
ہمیں عمدہ مقام اور خوبصورت انجام سے بہرہ ور کیجیے ۔ 

اے اللّٰہ!
اے ارحم الراحمین ! 
یہ میری دعا میرے لیے اور (اپنے) ہر عزیز کے لیے ہے ، پس آپ اسے قبول فرما لیجئے!