دعائے شیخ
اَلْلَّهُمَّ
رِضَاكَ أَسْمٰی أَمَانِیْنَا فََارْضَ عَنَّا وَارْحَمْنَا،
وَعَافِیَتَكَ أَوْسَعُ لَنَا فَعَافِنَا وَلَا تَبْتَلِنَا واعْفُ عَنَّا،
أَنْتَ حَیِیُٗ تُحِبُُ الْسِّتْرَ فَاسْتُرْنَا ؤلَا تَفْضَحْنَا فِی الْدُّنَیَا وَالْآخِرَةِ
وَاسْتُرْ عَلَیْنَا فَوْقَ الْاَرْضِ وَتَحْتَ الْاَرْضِ ؤیَوْمْ الْعَرْضِ۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
آپ کی رضا ہماری آرزوؤں میں سے سب سے بڑی آرزو ہے
پس آپ ہم سے راضی ہو جائیے اور ہم پر رحم فرمائیے،
آپ کی عافیت ہمارے لیے سب سے زیادہ وسعت والی ہے
پس آپ ہمیں عافیت دے دیجیے، ہمیں آزمائش میں مبتلا نہ کیجیے اور ہم سے درگذر کیجیے،
آپ حیا والے ہیں ستر پوشی کو پسند کرتے ہیں پس آپ ہمارے عیوب پر ستر پوشی فرمائیے اور ہمیں دنیا اور آخرت میں رسوا نہ کیجیے،
ہم پر زمین کے اوپر (زندگی میں)، زمین کے نیچے (قبر میں) اور (قیامت کے دن) حساب پیش ہونے پر ستر پوشی فرمائیے،
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔