دعا بتاریخ اپریل 02, 2024

دعائے شیخ

عربی

يا رب
 ارزقنا تلاوة القرآن على الوجه الذي يرضيك عنا،
 واجعل قلوبنا له أوعية صفية نقية تقية، 
واجعل نفوسنا به راضية مرضية مطمئنة 
ياربِّ
  منّ علينا بحُسن الظن في قريب فرجك وعونك،
 وأكرمنا يا رب بهمة كالجبال، 
وأن ترقينا من حالنا هذا إلى أحسن حال
 وأن ترفع عنا الوباء والبلاء
وترجع بلادنا آمنة مطمئنة 
 اللهم 
اشف كل مريض وأزل عنا كل وباء إنك الشافي المعافي إنك على كل عسير قادر قدير 
اللهم 
اجعلنا من عتقائك من النار ووفقنا لقيام ليلة القدر 

           آمـــــــــين يارب العالمين 
 

اردو

اے ہمارے پروردگار !
 ہمیں تلاوت قرآن کی اس طرح سے توفیق دے دیجیے کہ جو آپ کو ہم سے راضی کر دے، 
ہمارے دلوں کو اس (قرآن) کے لیے صاف ستھرے پاکیزہ ظرف بنا دیجیے، 
ہمارے نفوس کو اس (قرآن) کے ساتھ اس طرح کر دیجیے کہ ہم آپ سے راضی ہوں آپ ہم سے راضی اطمینان والے ہوں، 
اے ہمارے پروردگار ! 
اپنی طرف سے ہم پر کشادگی اور اپنی مدد کے قرب کا (اپنے ساتھ) حسن ظن ، عنایت فرما دیجیے، 
اے ہمارے پروردگار ! ہمیں پہاڑوں کی طرح کی ہمت کا اعزاز دے دیجیے، 
 ہمیں اس (موجودہ) حالت سے زیادہ اچھی حالت کی طرف ترقی دے دیجیے، 
ہم سے وبا اور آزمائش کو دور رکھئے ،
اور ہمارے شہروں کو امن وامان اور اطمینان وسکون والے بنا دیجیے، 
اے اللّٰہ!
ہر بیمار کو شفا دے دیجیے اور ہم سے ہر وبا کو دؤر کر دیجیے، 
بیشک آپ شفا دینے والے عافیت دینے والے ہیں، 
بیشک آپ ہر تنگی (کو دور کرنے پر) طاقت رکھنے والے قدرت والے ہیں۔ 
 اے اللّٰہ!
 ہمیں جہنم کی آگ سے اپنے آزاد کردہ بندوں میں شامل کر دیجیے اور ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے (عطا کردیجیے)

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔