دعا بتاریخ مارچ 02, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ 
إنا نسألك من فضلك العظيم فإنك تعلم ولا نعلم وتقدر ولا نقدر وأنت علام الغيوب 
اللهمّ بصرنا بالحقائق، ألهمنا الحكمة،
 أرشدنا إلى طريق الصواب
، يسر ماندعوك بأن تبلغه، 
وارزقنا فرحة الوصول إلى مقاصدنا وأنت راض عنا، برحمتك يا أرحم الراحمين. 

آمين يارب العالمين
 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے آپ کے بڑے فضل کی درخواست کرتے ہیں کہ یقیناً آپ ہی (تمام امور) جانتے ہیں اور ہم نہیں جانتے ، آپ ہی (ہر چیز پر) قدرت رکھتے ہیں اور ہم نہیں رکھتے اور آپ ہی تمام چھپی ہوئی باتوں کو سب سے زیادہ جاننے والے ہیں ، 
اے اللّٰہ! آپ
ہمیں (کائنات کے) حقائق کی بصیرت دے دیجیے ، 
ہمیں دانائی (کی باتیں) سُجھا دیجیے ، 
درست راستے کی طرف ہماری رہنمائی فرما دیجیے ، 
جو ہم آپ سے مانگتے ہیں ، اس کو اس طرح آسان کردیجئے کہ آپ اسے (ہمیں) پہنچا دیں ، 
 اور ہمیں ، اس حالت میں اپنے مقاصد تک پہنچنے کی خوشی دے دیجیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں ۔ 
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے!* اپنی رحمت سے (ہم پر رحم کردیجیے) 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 

اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کی حفاظت فرمائے اور آپ سب کو عمدہ زندگی عطا کرے ۔