دعا بتاریخ فروری 02, 2026

دعائے شیخ

عربی

​ اَلْلًّهُمَّ
أَسْمِعْنَا خَیْرًا، وَ أطْلِعْنَا خَیْرًا، وَارْزُقْنَا الْعَافِیَةَ وَ أَدِمْھَا لَنَا، وَ اجْمَعْ قُلُوْبَنَا عَلَی الْتَّقْویٰ، وَ وَفِّقْنَا لِمَا تُحِبُُ وَ تَرْضیٰ.
اَلْلًّهُمَّ
آمِنْ خَوْفَنَا وَ أَقِلْ عَثْرَتَنَا، وَ أَذْھِبْ حُزْنَنَا وَ حِرْصَنَا، وَ تَوَفَّنَا وَ أنْتَ رَاضٍ عَنَّا.

آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ
حَفِظَكُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں بھلائی کی بات سنوا (سننے کی توفیق) دیجیے، ہمیں خیر کی اطلاع (آگہی) دے دیجیے، ہمیں عافیت دے دیجیے اور اسے ہمارے پاس ہمیشہ رکھییے، ہمارے دلوں کو تقویٰ (اللّٰہ کے سامنے جوابدہی کے احساس کے ساتھ قیامِ عدل) پر جمع کر دیجیے اور ہمیں اس (عمل) کی توفیق دے دیجیے جس سے آپ محبت کرتے ہیں اور راضی ہوتے ہیں۔

اے اللّٰہ!
ہمیں خوف سے امن دے دیجیے، ہماری لغزش کو معاف کر دیجیے، ہمارے غم اور ہمارے لالچ کو دور کردیجئے، ہمیں اس حالت میں دنیا سے لے جائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں۔

اے اقوامِ عالَم کے مالک!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔