دعائے شیخ
إلى قلوب تبادلني المودة والإخاء
إلى قلوب تسقيني أنهارا" من الوفاء
في الله أحببتكم ..
وبالخير ذكرتكم.. وبالغيب دعوت لكم
اللهم سق إلى أحبتي في هذا اليوم
من رحماتك ما يغنيهم ...
وأنزل عليهم من بركاتك ما يكفيهم ... وادفع عنهم كل ما يؤذيهم وهب لهم من العمل الصالح ما ينجيهم
اللهم افتح لهم كنوزك .. وسخر لهم عبادك
اسعدكم الله فى الدنيا والآخرة
ان دلوں کے نام، جو مجھ سے محبت و بھائی چارے کا باہم تبادلہ کرتے ہیں ،
ان دلوں کے نام ، جو وفاشعاری کی نہروں سے سیراب کرتے ہیں :
اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر آپ سے محبت رکھتا ہوں۔۔
خیر و بھلائی کے ساتھ میں آپ کا تذکرہ کرتا ہوں۔۔
اور آپ کی عدم موجودگی میں آپ کے لیے دعا کرتا ہوں ۔۔
اے اللّٰہ !
میرے احباب کو آج کے اس دن میں اپنی رحمتوں سے ایسا عطا کیجیے جو انہیں دوسروں سے بے نیاز کردے ۔۔۔
ان پر اپنی ایسی برکتیں نازل فرمائیے جو انہیں کفایت کرجائیں
۔۔۔
ان سے تمام اذیتیں دور فرما دیجیے۔۔
اور انہیں ایسے اعمال صالحہ کی توفیق دیجیے جو انہیں ہر طرح کے عذاب سے نجات دے دے ۔
اے اللّٰہ ! ان کے لیے اپنے خزانے کھول دیجیے۔۔۔۔
اور اپنے بندوں کو ان کے کام کے لئے متعین کردیجیے ۔۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں سعادت مند بنائے ۔