دعائے شیخ
اَلْلّٰهُمَّ
صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ عَلیٰ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ ﷺ کَامِلِ الْنُّوْرِ وَ مَنْبَعِ الْسُّرُوْرِ،
اَللّٰهُمَّ
صَلِّ عَلیٰ طٰهٰ وَ یٰس سَیِّدِنَا مُحَمَّد الْنَّبِیِّ الْأُمِّیِّ
اَلْلّٰهُمَّ
صَلِّ عَلیٰ نُوْرِ الْاَنْوَارِ، وَ سِرِّ الأَسْرَارِ، اَلْأَمِیْنِ الْمَأْمُوْنِ وَ عَلیٰ آلِهٖ وَ صَحْبِهٖ وَسَلِّمْ.
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا نور میں کامل اور سرور کے منبع حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے، سلامتی دیجیے اور برکت عطا کیجئے،
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا طٰهٰ و یٰس ، نبی امِّی محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے،
اے اللّٰہ!
آپ روشنیوں کے (سرچشمہ) نور اور رازوں کے (بنیادی) راز، حاملِ امانت اور موردِ اعتماد ﷺ پر ،
آپ ﷺ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام پر بھی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔