دعا بتاریخ دسمبر 01, 2023

دعائے شیخ

عربی

الشمس تغيب والحب يتجدد والشوق عجيب 
والقلوب حاضرة والنفوس شاهدة 
والأرواح تسمو في بلد الحبيب  

والليل بسواده الساكن 
والظلام بدجنته القاتمة
 
لا يحجب نور الحبيب صلى الله عليه وسلم 
فمن ذكره وصل عليه ، فقلبه يطيب 
اللهم 
ارزقنا شفاعته و أوردنا حوضه
 واحشرنا في زمرته 

       آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

سورج (ہر روز) اس حالت میں غروب ہوتا ہے کہ (نبی ﷺ کی) محبت میں تازگی آجاتی ہے اور شوق تو عجب چیز ہے ، 
 (ہمارے) دل (آپ ﷺ کی محبت میں) حاضر ہیں ، (ہماری) جانیں (اس پر) گواہ ہیں اور (ہماری) روحیں محبوب ﷺ کے شہر (مدینہ منورہ) میں پرواز کرتی ہیں ۔

رات اپنی ٹھہری ہوئی سیاہی کے ساتھ اور اندھیرا اپنی گہری تاریکی کے باوجود محبوب ﷺ کا نور نہیں چھپا سکتے ۔
پس جس نے آپ ﷺ کا تذکرہ کیا اور آپ پر درود شریف بھیجا تو اس کا دل خوش باش ہوجائےگا۔ 

اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔