دعائے شیخ
اللهم
يا الله يامن هو في الأرض إله وفي السماء إله
يامن له عنت الوجوه وذلت لعظمته الجباه
يامن يجيب المضطر إذا دعاه يامن يسمع الـعبد إذا ناجاه
أسألك ياالله أن ترضى عنا فليس بعد رضا الله إلا الجنة.
أضاء الله طريقكم وفرّج ضيقكم وأنار قلوبكم ويسر دروبكم
اللهم اجعل لنا لسان صدق يسمع وعمل حق يرفع وأجرا مضاعفا لا ينقطع بفضلك وكرمك يا أكرم الاكرمين
امين يارب العالمين
اے اللہ : اے وہ ذات ! جو زمین میں حاکم ہے اور آسمان میں بھی حاکم ہے ،
اے وہ ہستی ! جس کے لیے چہرے جھک جاتے ہیں اور پیشانیاں اس کی عظمت کے آگے پست ہوجاتی ہیں ،
اے وہ ذات ! جو بے قرار کی دعا قبول کرتا ہے جب وہ اسے پکارے ،
اے وہ ہستی ! جو بندے کی سرگوشیوں کو سنتا ہے ، جب وہ اس سے کرے ۔
الہی ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ
آپ ہم سے راضی ہو جائیں کہ آپ کی رضا کے بعد تو جنت کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
اللہ تعالیٰ آپ کے راستے کو روشن کرے ، آپ کی تنگی دور فرما دے ، آپ کے دلوں کو منور کر دے اور آپ کی منزلیں آسان فرمائے ۔
اے اللہ ! معززین میں سب سے زیادہ عزت والے !
ہمیں اپنے فضل و کرم سے عطا کر دیجیے :
ایسی سچی زبان جس کو توجہ سے سُنا جائے ، ایسا سچا عمل جو بلندیوں کو پہنچے ، ایسا کئی گنا اجر جو کبھی منقطع نہ ہو ،
اے اقوام عالم کے رب! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے ۔