دعا بتاریخ اکتوبر 01, 2021

دعائے شیخ

عربی

صباح مشرق بنور المحبة ومرسل مع نسائم الفجر والنهار الندية 
اللهم
انك تعلم كم تاقت نفوسنا واشتاقت قلوبنا وحنت أرواحنا وتلهفت مشاعرنا وثارت اشواقنا الى الزيارة و الصلاة في مسجد نبيك محمدﷺ فيارب ارزقنا هذا المقام وصل اللهم وسلم وبارك على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وسلم. 
 

اردو

محبت کے نور کے ساتھ روشن ، سحری کے وقت کی خوشبو دار ہواؤں کے جھونکوں کا پیغام لانے والی اور شبنمی دن کی صبح (نصیب ہو) 
اے اللّٰہ
بیشک آپ جانتے ہیں کہ  آپ کے نبی حضرت محمد ﷺ کی مسجد میں زیارت کرنے اور نماز کی ادائیگی کے لیے ، ہماری روحیں کتنی چاہت رکھتی ہیں ،  ہمارے دل کتنے مشتاق ہیں ،  ہماری روحیں  کتنی جھکی ہوئی ہیں ،  ہمارے جذبات کتنے بیتاب ہیں اور  ہمارے شوق کتنے گرمجوش ہیں پس
اے میرے پروردگار ! 
ہمیں یہ مقام نصیب کیجئے اور 
اے اللّٰہ
 ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر ، آپ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر  اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی اور برکت عطا کیجئے ۔