دعا بتاریخ ستمبر 01, 2022

دعائے شیخ

عربی

لن تغلبك الدنيا وأنت تملك قلبا يعاهد الله 
في كل صباح ومساء بقولك 
 (إياك نعبد وإياك نستعين ) 
اللهمَّ 
أبدل قلقنا سكينة، وهمنا انشراحًا،
 وسخطنا رضى، وخوفنا طمأنينة ، 
وعجزنا قدرة، وضيقنا فرحا ،
 وعسرنا يسرا، وضعفنا قوة ،
اللهمَّ 
ارزقنا حق التوكل عليك وهيئ لنا الأسباب
 إنك على كل شيء قدير
 وبالمؤمنين رؤوف رحيم .

آميــــــــــــــن يا رب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

آپ (احباب) کو دنیا (کی طاقتیں) ہرگز اس حالت میں شکست نہیں دے سکتی  ،
 کہ آپ ایسے دل کے مالک ہوں جو اللہ تعالیٰ سے ہر صبح وشام اپنی اس بات کا عہد کرے کہ "ہم تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں"
اے اللّٰہ!
ہمارے اضطراب کو سکون سے ، ہمارے غم کو شرح صدر سے ، ہماری ناراضگی کو رضامندی سے ، ہمارے خوف کو اطمینان سے ، ہماری بے بسی کو قدرت سے ، ہماری تنگی کو خوشی سے ، ہماری تنگی کو آسانی سے اور ہماری کمزوری کو طاقت سے بدل دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ اپنے اوپر اعتماد کا حق (یعنی جیسا ہونا چاہئے) عطا کردیجیے اور ہمارے لیے (مشکلات سے نکلنے کے)  اسباب مہیا کر دیجیے ، 
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں اور ایمان والوں پر نہایت شفیق مہربان ہیں ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔