دعا بتاریخ جولائی 01, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ 
 اِرْفَعِ الْبَلَاءَ وَالْأَذیٰ عَنَّا وَعَنِ الْمُسْلِمِیْنَ 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 اِرْحَمْنَا وَاسْتُرْنَا وَتَوَلَّنَا وَاحْفَظْنَا 
 وَاکْفِنَا مَا أَھَمَّنَا وَمَا أَغَمَّنَا 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 اُلْطُفْ بِنَا وَاغْفِرْ لَنَا، وَأَکْرِمْنَا وَلَا تُھِنَّا، وَأَعِنَّا وَلَا تُعِنْ عَلَیْنَا، یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ 
  
 آمـــــــــين ياربَّ العالَمين  

اردو

 اے اللّٰہ! 
 آزمائش اور اذیت کو ہم سے اور تمام مسلمانوں سے دور کر دیجیے 
 اے اللّٰہ! 
 ہم پر رحم فرمائیے، ہمارے عیوب کی ستر پوشی فرمائیے، ہماری نگرانی فرمائیے، ہماری حفاظت کیجیے، 
 ان (تمام اجتماعی اور انفرادی امور) سے ہمیں کافی ہو جائیے ،جو ہمیں پریشان کریں اور ہمیں غمناک کریں، 
 اے اللّٰہ! 
 اے ارحم الراحمین ! 
 ہم پر شفقت فرمائیے، ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے، ہمیں عزت دیجئے اور ذلیل نہ ہونے دیجئے ، ہماری مدد فرمائیے اور ہمارے خلاف مدد نہ کیجیے۔ 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے !