دعائے شیخ
صباح اول يوم ذي الحجه
صباح يتنفس عطرًا بقدوم ذِي الحجه
الله أكبر الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله
الله أكبر الله أكبر ولله الحمد
اللهم اهلة علينا بالخير والبركة والقبول
اللهم بلغنا عشرة ذي الحجة ، وبلغنا يوم عرفة ، وبلغنا عيدك الأضحى نحن ومن نحب بنعمة وعافية.
ذی الحجہ کے پہلے دن کی صبح ، ایسی صبح ہے جو ذی الحجہ کی آمد پر خوشبودار سانس لے رہی ہے ،
تکبیر تشریق
اللّٰه اکبر اللّٰه اکبر ، لا إله إلا اللّٰه ، واللّٰه اکبر اللّٰه اکبر و للّٰهِ الحمد
(اللّٰہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے (2 مرتبہ) اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اللّٰہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے (2 مرتبہ) اور اللہ تعالیٰ ہی کے لیے تمام تر تعریف ہے)
اے اللّٰہ!
ہم پہ بھلائی ، برکت اور قبولیت کا چاند سایہ فگن کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں ذی الحجہ کے عشرہ (دس دن کے اعمال) تک رسائی دے دیجیے ،
ہمیں عرفہ کے دن (حج کے دن ، 9 ذی الحجہ کے اعمال) تک پہنچا دیجیے ،
ہمیں اور ان کو جن سے ہم محبت رکھتے ہیں ، عید الاضحیٰ (قربانی کی عید) تک نعمت و عافیت کے ساتھ (سہولت بہم) پہنچا دیجیے ۔
(تکبیر تشریق ، ہر فرض نماز کے بعد ، ہر مسلمان پر معتدل بلند آواز سے پڑھنا واجب ہے۔ یہ تکبیر ، 9 ذی الحجہ کی نماز فجر سے 13 ذی الحجہ کی نماز عصر تک ہیں ، خواتین آھستہ آواز سے پڑھیں گی)