دعائے شیخ
أحبائي
أنثر لكم عبير الود من أعماق الفؤاد
أعزائي
للصباح معكم نكهة جميلة ومعبرة
حروفها روحكم الطيبة
وكلماتها عطر أخلاقكم
وعباراتها صدق مشاعركم
ومحتواها حضوركم الدائم في القلب
فأنتم رونق الحياة وأنتم نبض الروح
لا يطيب الصباح إلا بالتواصل معكم
اللهمّ
جمل صباحنا بذكرك وعفوك
وتوفيقك ورضاك عنا
و بالصلاة والسلام على أشرف الخلق سيدنا وحبيبنا وشفيعنا محمدﷺ وعلى آله وصحبه أجمعين.
میرے دوستو !
میں دل کی گہرائیوں سے آپ کے لئے محبت کی خوشبو بکھیرتا ہوں ۔
میرے عزیزو !
صبح کے وقت آپ کے پاس عمدہ اور (اس بات کی) ترجمان خوشبو ہو کہ :
اس کے حروف ، آپ کی پاکیزہ روح ہوں ،
اس کے کلمات ، آپ کے اخلاق کی مہک ہوں ،
اس کی تعبیرات (جملے) آپ کے جذبات کی سچائی ہوں
اور اس کا مواد (مضامین) دل میں آپ کی مستقل موجودگی ہو۔
پس آپ لوگ (دنیا کی اس) زندگی کی رونق ہیں اور (ہماری) روح کی دھڑکن ہیں ، آپ سے رابطے کے بغیر صبح خوشگوار نہیں ہوتی۔
اے اللّٰہ!
ہماری صبح کو خوبصورت بنا دیجیے :
اپنے ذکر سے ،
(ہمارے گناہوں پر) اپنی معافی سے ،
اپنی (طرف سے اعمال خیر کی) توفیق سے ،
ہم سے اپنی رضا سے اور
مخلوق میں سے انتہائی قابل احترام ہستی ، ہمارے آقا و محبوب اور (اللّٰہ تعالیٰ کے حضور میں) ہماری شفاعت کرنے والے حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے تمام صحابہ کرام پر آپ کی رحمتوں کے نزول اور سلام بھیجنے سے ۔