دعا بتاریخ مئی 01, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
اجعل أيامنا كلها سعادة
يارب بدد الأحزان وأبرئ الأسقام
 وابسط الأرزاق وحسن الأخلاق
 وانشر الرحمات وامح السيئات
 تباركت يا رب البريات ورب الأرض والسماوات.

آمـــــــــين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

ا ے اللّٰہ !
ہمارے تمام ایام کو باسعادت بنا دیجیے، 
اے ہمارے رب !
(ہمارے) غموں کو دور کر دیجیے، 
(ہمیں) بیماریوں سے شفا دے دیجیے، 
(ہمارے لیے) وسائل رزق کو وسیع کردیجیے، 
(ہمارے) اخلاق کو عمدہ کر دیجیے، 
(ہمارے لیے) اپنی رحمتوں کو پھیلا دیجیے، 
اور (ہمارے) گناہوں کو مٹا دیجیے۔ 
*اے مخلوقات کے پروردگار، زمین اور آسمانوں کے پروردگار !*
آپ برکت والے ہیں ۔
 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔