دعائے شیخ
اللهم أجبر خاطر كل مكسور، وفرج هم كل مهموم،
وأدخل السعاده في قلب كل حزين،
وإشفِ برحمتك كل من يتألم، وإقضِ بكرمك كل حوائجنا، وإستجب كل دعواتنا،
وإغفر ذنوبنا،
وإرزق نفوسنا الراحه والطمأنينه،
وإحفظنا بعينك التي لا تنام، وإرحمنا برحمتك يا أرحم الراحمين.
اللهم اغفر لمن صاموا معنا رمضان سنين مضت..
وهم الآن تحت التراب يرجون رحمتك..
اللهم ارحم موتانا وموتى المسلمين رحمة واسعة وتغمدهم برحمتك..
اے اللّٰہ !
ہر ٹوٹے دل کو جوڑ دیجیے ،
ہر پریشان حال کی پریشانی دور فرما دیجیے ،
ہر غمزدہ کے دل میں سعادت (خوشی) داخل فرما دیجیے ،
تکلیف پانے والے ہر شخص کو ، اپنی رحمت سے شفا دے دیجیے ،
اپنے کرم سے ہماری تمام حاجتیں پوری فرما دیجیے ،
ہماری تمام دعائیں قبول فرما لیجیے ،
ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے ،
ہمارے نفوس (روحوں) کو راحت و اطمینان عطا فرما دیجیے ،
کبھی نہ سونے والی اپنی آنکھ ( نگرانی) سے ، ہماری حفاظت فرمائیے ،
اے ارحم الراحمین ! اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرمائیے ۔
اے اللّٰہ ! ان لوگوں کی بخشش فرما دیجیے جنہوں نے گزشتہ سالوں میں ہمارے ساتھ روزے رکھے اور اب وہ مٹی کے نیچے تیری رحمت کے امیدوار ہیں ۔۔
اے اللّٰہ ! ہمارے اور تمام مسلمانوں کے فوت شدگان پر اپنی وسیع رحمت فرما دیجیے اور انہیں اپنی رحمت سے ڈھانپ لیجیے ۔۔