دعا بتاریخ فروری 01, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
إِخْتِمْ شَھْرَكَ الْمُحَرَّمَ بِغُفْرَانِ الْذُّنُوْبِ وَفَرْحَةِ الْقُلُوْبِ 
وَأَدْخِلِ الْسَّعَادَةَ فِیْ کُلِّ الْبُیُوْتِ 
اَللّٰهُمَّ
بَارِکْ لَنَا فِیْ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمْضَانَ وَنَحْنُ وَمَنْ نُّحِبُّ فِیْ صِحَّةٍ وَّعَافِیْةٍ 
وَارْضَ عَنَّا وَاعْفُ عَنَّا وَاَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِكَ یَا رَحْمَانُ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ! 
 ہمارے لئے اپنے احترام والے مہینے (رجب) پر گناہوں کی بخشش اور دلوں کی خوشی کے ساتھ مہر (اختتام) لگا دیجیئے، 
اور تمام گھروں میں کامیابی کو داخل کیجیے، 
اے اللّٰہ! 
ہمارے لیے شعبان میں برکت دے دیجیے اور صحت اور عافیت کے ساتھ ہمیں اور ان کو جن سے ہم محبت کرتے ہیں، رمضان المبارک (کی سعادت) تک پہنچا دیجیے، 
اے بیحد مہربان!
ہم سے راضی ہو جائیے، 
ہم سے درگذر فرمائیے، اور اپنی رحمت کے سبب ہمیں جنت میں داخل کر دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔