دعائے شیخ
اللَّهُمَّ
إِنِّا أَطَعْناك فِي أَحَبِّ
الْأَشْيَاءِ إِلَيْكَ وَهُوَ التَّوْحِيدُ،
وَلَمْ نعْصِكَ فِي أَبْغَضِ
الْأَشْيَاءِ إِلَيْكَ وَهُوَ الْكُفْرُ،
فَاغْفِرْ لنا مَا بَيْنَهُمَا.
اللَّهُمَّ
وارفع عنا البلاء والغلاء والمحن
وعم الأمن والأمان في بلادنا وبلاد المسلمين.
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم نے تمام اشیاء میں سے آپ کی محبوب ترین چیز میں آپ کی فرمانبرداری کی ہے اور وہ (چیز) توحید ہے (یعنی اللّٰہ تعالیٰ کو اس کی ذات ، صفات اور صفات کے تقاضوں میں یکتا ماننا)
اور ہم نے اشیاء میں سے آپ کی ناپسندیدہ ترین چیز میں آپ کی نافرمانی نہیں کی اور وہ (چیز) کفر ہے (یعنی دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کا انکار کرنا)
پس آپ جو ان دونوں (توحید اور کفر) کے درمیان (دیگر احکامات پر عمل میں کوتاہی) ہے ، اسے ہمارے لیے ، معاف کر دیجیے۔
اے اللّٰہ!
آپ ہم سے آزمائش ، مہنگائی اور مصیبتوں کو دور کر دیجیے ،
امن وامان کو ہمارے شہروں اور (دیگر) مسلمان ملکوں میں عام کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔