مولانا مفتی محمد مختار حسن ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کے ڈائریکٹر ایڈمن اور حضرت اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوریؒ کے مجازین میں سے ہیں۔ آپ نے حضرت اقدس شاہ عبد العزیز رائپوری سے شرفِ بیعت حاصل کیا۔ درسِ نظامی ''مدرسہ نظارۃ المعارف القرآنیہ" نوشہرہ سے کیا اور اس دوران عصری تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ 1987ء میں جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون کراچی سے دورۂ حدیث کے بعد درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے۔ اور اسی دوران 1990ء میں پشاور یونیورسٹی سے ایم۔اے اسلامیات کیا۔ آپ کے اساتذہ میں مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکیؒ اور حضرت مولانا محمد ادریس میرٹھیؒ صدر وفاق المدارس العربیہ جیسے نامور علماء کرام شامل ہیں ۔ "مولانا عبید اللہ سندھیؒ کا سروراجی منشور" کے عنوان سے تحقیقی مقالہ بھی تحریر کیا.
پشاور سمیت کئی یونیورسٹیز کے لئے بی اے اور بی ایس سی کی اسلامیات لازمی کی درسی کتاب اور ایف اے اور بی اے کی اسلامیات (اختیاری) درسی کتب تحریر کیں۔
ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی و معاشی مسائل پر عبور رکھتے ہیں۔ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ سے منسلک احباب کی فکری و شعوری تربیت میں کوشاں ہیں۔
ستمبر 27, 2021 سوانح عمری
امام حکمت وعزیمت حضرت اقدس شاہ سعید احمد رائے پوری ؒ از: مولانا محمد مختار حسن حضرت اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوریؒ نے اپنی پوری زندگی نوجوانوں میں اپنے بزرگ…