ڈاکٹر عبدالرحمن راؤ

ڈاکٹر عبدالرحمن راؤ
تعارف

ڈاکٹر عبدالرحمن راؤ حضرت مولانا شاہ عبد العزیز رائے پوریؒ کے پوتے ہیں۔ زمانہ طالبِ علمی سے ہی حضرت مولانا شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کی تعلیم و تربیت میں آگئے اور اب حضرت مولانا مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری مدظلہ سے درس نظامی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے گریجوایشن اور سی پی ایس پی سے پو سٹ گریجوایشن(ایم سی پی ایس ) کے بعد کم وبیش اٹھائیس سال سے بطور سائیکاٹرسٹ کام کر رہے ہیں۔ آج کل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں کنسلٹنٹ سائکاٹرسٹ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ آپ نظریاتی اشاعتی ادارے "شاہ ولی اللہ میڈیا فاؤنڈیشن" کے پہلے جنرل سیکرٹری کے طور پر سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔ اس وقت ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ لاہور کے اعزازی ناظم مالیات کے طور پر بھی کام کررہے ہیں ۔ دین اسلام کے پس منظر میں سماجی علوم کے مطالعہ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

 

مضامین

حضرت رائے پوری رابعؒ (یادوں کے دریچے)

ستمبر 27, 2021 سوانح عمری

حضرت رائے پوری رابعؒ (یادوں کے دریچے) ڈاکٹر عبدالرحمن رائو (مضمون نگار حضرتِ اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوریؒ کے چھوٹے بھائی راؤ رشیداحمد مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ جنھ…