ادارہ کے بانی و مؤسس

حضرت اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوری قدس سرہٗ السعید (مسند نشین رابع، خانقاہ عالیہ رحیمیہ قادریہ عزیزیہ رائے پور)

ادارہ کا قیام

خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے چوتھے مسند نشین حضرت اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوری قدس سرہٗ السعید کی سرپرستی اور رہنمائی میں تاریخی شہر لاہور میں 2001 ء میں’’ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) پاکستان‘‘ کے نام سے ادارہ کا قیام عمل میں آیا

ادارہ کے مقاصد

علومِ قرآنیہ کی بنیادی اور حقیقی تعلیمات نوجوان نسل کے سامنے پیش کرنا۔ انسانی سماج کی تشکیل کے بنیادی علوم اور ان کے قرآنی اصول سے واقفیت بہم پہنچانا۔ علومِ قرآنیہ کی اساس پر روحانی، اَخلاقی اور شعوری تربیت کا اہتمام کرنا

تحقیق و تدوین

ادارہ اپنی مطبوعات اور مقالہ جات کے ذریعے دور حاضر کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے حل کے لئے قرآنی علوم اور تاریخ اسلام کو تحقیقی انداز میں نسلِ نو کے سامنے پیش کرتا ہے۔ تاکہ پاکستانی نوجوان قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ایک بہتر معاشرے کے اصولوں کا تعارف حاصل کر سکیں

Main Building
Main Building

ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ کا تعارف

ادارہِ رحیمیہ علومِ قرآنیہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے اپنے مراکز کے ذریعے نوجوانوں میں اجتماعیت اور فکری وحدت کے حصول کے لئے کوشاں ہے تاکہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ذہین، ذمہ دار اور سماجی حوالے سے باشعور قیادت کی تربیت مہیا کی جاسکے۔ادارہِ رحیمیہ کی نظر میں زیر تعلیم اور تعلیم یافتہ نوجوان، ملک کا بیش قیمت سرمایہ ہیں، ان کو اعتماد، حوصلہ افزائی، درست خطوط میں راہنمائی اور تربیت مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے کی ذمہ داریوں کو ادا کرسکیں۔

اس مقصد کے حصول کے لئے تربیتی و تعلیمی کلاسز، مختلف سیمینارز، ڈسکشن فورمز، خطباتِ جمعہ، دروس قرآن وحدیث اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے. ادارہ اپنی مطبوعات اور مقالہ جات کے ذریعے دور حاضر کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے حل کے لئے قرآنی علوم اور تاریخ اسلام کو تحقیقی انداز میں نسلِ نو کے سامنے پیش کرتا ہے۔ تاکہ پاکستانی نوجوان قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ایک بہتر معاشرے کے اصولوں کا تعارف حاصل کر سکیں۔

ادارہ رحیمیہ تحقیق اور تدریس کے عمل کو جدید خطوط پر آگے بڑھا رہا ہے۔ اس ضمن میں لاہور کے مرکزی کیمپس میں تمام سہولیات سے مزین لائبریری، سیمینار ہال اور کانفرنس روم قائم کئے گئے ہیں جب کہ دیگر مراکز میں بھی دستیاب وسائل کے مطابق تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ادارہ کے زیرِ اہتمام تحقیقی مقالہ جات پر مشتمل سہ ماہی مجلہ 'شعور و آگہی' اور قرآن و حدیث کی روشنی میں حالاتِ حاضرہ، سیاست، معیشت اور معاشرتی موضوعات پر مبنی رسالہ 'ماہنامہ رحیمیہ' شائع کیا جاتا ہے۔ نیز، ادارہِ رحیمیہ کا شعبہَ نشرواشاعت تسلسل کے ساتھ اہم دینی اور تاریخی موضوعات پر کتب کو علمی حلقوں میں متعارف کروا رہا ہے۔

ادارہ رحیمیہ سال بہ سال

2001

خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے چوتھے مسند نشین حضرت اقدس مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوری قدس سرہٗ السعید کی سرپرستی اور رہنمائی میں تاریخی شہر لاہور میں 2001 ء میں’’ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) پاکستان‘‘ کے نام سے ادارہ کا قیام عمل میں آیا

2002

دینی مدارس پر مشتمل ’’نظام المدارس الرحیمیہ‘‘ کا قیام۔امام عبید اللہ سندھیؒ کے ’’خطبات و مقالات‘‘ کی اشاعتِ نو مع مفید اضافہ جات (ستمبر2002ء)

2003

حضرت الامام شاہ ولی اللہؒ کے فکرو فلسفہ کو نسلِ نو میں متعارف کرانے کے لئے ملک گیر سیمینارز کا انعقاد۔

2004

ادارہ رحیمیہ لاہور کے 'العزیز بلاک' کا قیام۔

2007

جنگِ آزادی1857ء کی 150 سالہ تقریبات کے موقع پر قومی جدوجہد کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ملک گیر سیمینارز کا انعقاد۔

2009

ماہنامہ رحیمیہ اور تحقیقی مجلہ سہ ماہی شعور و آگہی کا اجراء۔ اکابرین علماء کی کتب و رسائل کی اشاعت کے لئے ادارہ لاہور میں رحیمیہ مطبوعات سیکشن کا قیام۔ امام عبید اللہ سندھیؒ کے املائی قرآنی افادات قرآنی شعور انقلاب کی اشاعت۔ علوم اسلامیہ کورس کے عنوان سے چار سالہ نصابی پروگرام کا آغاز (جنوری 2009ء)

2010

کراچی (فروری 2010ء)، سکھر (مارچ 2010ء) اور ملتان (اپریل 2010ء) میں ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے ذیلی مراکز کا قیام۔ تصوف کے اشغال و آداب پر امام شاہ ولی اللہؒ کی مستند کتاب القول الجمیل فی بیان سواء السبیل کی اشاعت۔

2011

سیرتِ رسول ﷺ کی کتاب نور البصر فی سیرتِ خیر البشر کی مع تسہیل تدوین نو۔(فروری 2011ء). ادارہ کے چوتھے ذیلی کیمپس راولپنڈی کا قیام ( جولائی 2011ء).

2012

وصال حضرتِ اقدس شاہ سعید احمد رائے پوریؒ (ستمبر 2012ء)۔ حضرت مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری کی بطور جانشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور اور حضرت ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن کی بطور سرپرست ادارہ رحیمیہ تقرری. ادارہ کے پانچویں ذیلی کیمپس پشاور کا قیام (دسمبر 2012ء)۔

2014

۔ادارے سے ملحق نئی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح (17 جنوری 2014ء)جامع مسجد رحیمیہ اور ادارہ رحیمیہ صادق آباد کیمپس کا سنگِ بنیاد (28 اپریل 2014ء)۔شریعت، طریقت اور سیاست کے حوالے سے روح پرور مجالسِ حضرت مولانا شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ کے ارشادات کی مع تحقیق و تخریج اشاعت (جولائی2014ء)۔امام انقلاب مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی عربی خود نوشت کے اردو ترجمہ (سرگزشتِ حیات) کی مع تحقیق اشاعت ( جولائی2014ء)۔

2015

امام عبید اللہ سندھیؒ کی عربی تصنیف 'الموقف فی الفقہ الاسلامی' کی اشاعت (اکتوبر2015ء)۔ادارہ رحیمیہ صادق آباد کیمپس کا افتتاح (17 اکتوبر 2015ء)۔

2016

'سوانح حضرت شاہ عبد الرحیم رائے پوریؒ' کے نئے ایڈیشن کی اشاعت (اگست 2016ء)۔ امام شاہ ولی اللہ دہلوی کی ترجمہ قرآن کے حوالہ سے فارسی کتب (المقدمہ فی قوانین الترجمہ اور مقدمہ فتح القرآن) کا اردو ترجمہ مع حواشی اشاعت (ستمبر2016ء)۔امام عبید اللہ سندھیؒ کی عربی تصنیف'التمھید لتعریف آئمۃ التجدید' کا سلیس اردو ترجمہ مع توضیحی حواشی کی اشاعت (اکتوبر 2016ء)

2017

یکم جنوری 2017ء کو 'السعید بلاک' کا سنگِ بنیاد ۔ کتاب 'سوانح حیات شاہ عبدالرحیم رائے پوریؒ' کی تقریب رونمائی(28 جنوری2017ء) 'امام شاہ ولی اللہؒ کے افکار اور عصرِ حاضر' کے عنوان سے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں 4 روزہ لیکچر سیریز کا انعقاد۔ (اپریل2017ء)

2018

ادارہ رحیمیہ لاہور کے 'السعید بلاک' کا افتتاح (11 مئی 2018ء) کراچی و حیدرآباد میں ادارے کے ماتحت سیرت کانفرنسز کا انعقاد (دسمبر2018ء)

2019

ادارہ لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر درسِ القرآنِ حکیم کا آغاز ( جنوری2019ء) انسانی معاشروں میں سماجی انصاف کے حوالے سے اہم کتاب 'سماجی انصاف اور اجتماعیت' کی جدید ترتیب اور تحقیق کے ساتھ اشاعتِ نو۔( اکتوبر2019ء) امام عبید اللہ سندھیؒ کے املائی قرآنی افادات'قرآنی شعور انقلاب' کی جدید اشاعت مع حواشی۔

2020

ادارہ رحیمیہ لاہور میں 'القادر بلاک' کا قیام ( جنوری2020ء) ولی اللہی افکار کی مقبول کتاب'شعور و آگہی' مع تحقیق و تدوین نو (جنوری 2020ء)

ذیلی مراکز

نوجوانوں کی تعلیمی و تر بیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیمپس قائم ہیں۔

Karachi Campus
کراچی

رحیمیہ ہاؤس، A.16، موریہ خان سوسائٹی، عقب سٹار گیٹ نزدائیرپورٹ، شاہراہِ فیصل، کراچی

Rawalpindi Campus
راولپنڈی
رحیمیہ ہاؤس، NA-7، سیونتھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی

فون: +92 51 4581 357

Multan Campus
ملتان
رحیمیہ ہاؤس، 30/A، سٹریٹ نمبر02، خان کالونی ، چونگی نمبر07، ایل ایم کیو روڈ، ملتان

فون: +92 61 6212 021

Sukkur Campus
سکھر
رحیمیہ ہاؤس، فلیٹ نمبر111، 1st فلور، رائل اپارٹمنٹ ریس کورس روڈ، سکھر
Peshawar Campus
پشاور
پشاور کیمپس با لمقابل اسلامیہ لاء کالج، نزد ہونڈا نارتھ شوروم ، تہکال بالا، مین یونیورسٹی روڈ پشاور

فون: +92 91 5702 295

Sadiqabad Campus
صادق آباد
رحیمیہ ہاؤس، 48/A ماڈل سٹی، کے ایل پی روڈ بالمقابل آزاد نرسری صادق آباد، ضلع رحیم یار خان