المَوقِف في الحدیث النّبوي الشّریف

اکتوبر 03, 2024

خوش خبری : ’’المَوقِف في الحدیث النّبوي الشّریف‘‘ طبع ہوچکی ہے۔ 

شائقین علومِ قرآنیہ واحادیثِ نبویہ ﷺ کے لیے بڑی خوش خبری ہے کہ امامِ انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ - تلمیذ شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن قدس سرہٗ - کی عظیم الشان کتاب ’’التّمہید لتعریف أئمّۃ التّجدید‘‘ کے اہم مقالے ’’المَوقِف فی الحدیث النّبوی الشّریف‘‘ کا عربی متن شائع ہوچکا ہے۔ یہ کتاب حضرت اقدس مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہٗ العالی کی تحقیق وشرح ’’المَوثِق البثیث علی المَوقِف فی الحدیث الشّریف‘‘ کے عنوان سے دو جلدوں میں طبع ہوکر منظرعام پر آچکی ہے۔ 

حضرت مولانا سندھیؒ نے اس کتاب کے پہلے باب میں ہندوستان میں علمِ حدیث کے پھیلاؤ کی مکمل تاریخ، حضرت ربیع بن صبیحؒ سے حضرت شیخ الہندؒ تک، بارہ ادوار میں میں بیان کی ہے۔ 
دوسرے باب میں حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلویؒ اور حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانیؒ کے طریقۂ فہمِ حدیث کے امتیازات پر گفتگو کی گئی ہے۔ 
حدیث کی شرح و وضاحت میں ولی اللّٰہی منہج، اس کی اہمیت، خصوصیات اور ائمۂ فقہا کے اختلافات میں تطبیق کا اُصولی فہم، تیسرے باب میں بیان کا گیا ہے۔ 
کتبِ حدیث کے طبقات کی تعیین کے سلسلے میں امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا مؤقف، امام شاہ عبد العزیز دہلویؒ اور مولانا محمدقاسم نانوتویؒ کی تائیدی آرا، نیز اس ضمن میں ’’موطا‘‘ و’’صحیحین‘‘ کی اہمیت اور دیگر کتبِ صحاح پر ان کی تقدیم چوتھے باب میں بیان کی گئی ہے۔ 
پانچویں باب میں ائمہ اربعہ (امام ابوحنیفہ، امام شافعیؒ، امام مالکؒ اور امام احمد بن حنبلؒ) کے مذاہب پر عمل کی اہمیت ، ان کا اختلافی آراء میں تطبیق کا منہج اور دیگر گمراہ فرقوں سے اجتناب، نیز تاریخی تناظر میں احناف کے دو مکتبہ ہائے فکر کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ 
چھٹے باب میں  سنتِ نبوی ﷺ کی فقہ حنفی سے تطبیق، اس سلسلے میں ولی اللّٰہی علماء کا منہج بیان کیا گیا  ہے۔ 

مذکورہ بالاتمام ابواب میں محقق کی طرف سے مفید اضافے بہ طور تکملہ کے شامل کیے گئے ہیں۔ 
آخر میں محقق وشارح علام مدظلہٗ نے اپنی سندِ حدیث کے ذیل میں ولی اللّٰہی اساتذہ کا ذکر کر کے اس علمی اور تاریخی دستاویز کو عصرِ حاضر کے ساتھ سنداً مربوط کردیا ہے۔ 

کل صفحات: 1280
رعایتی قیمت: 3000 روپے

یہ کتاب رحیمیہ بُک شاپ لاہور میں دسیتاب ہے۔ 

کتاب منگوانے کے لیے رابطہ: 
رحیمیہ مطبوعات
رحیمیہ ہاؤس، 33/A کوئینز روڈ (شارع فاطمہ جناح) لاہور
پی ٹی سی ایل نمبرز: 
00-92-42-36307714
00-92-42-36369089
موبائل نمبر: 
راؤ عتیق الرحمن خاں 
0332-7203090