زمره
عبادات و اخبات الٰہی
فتوی نمبر
0218
سوال
امام صاحب کو دورانِ نماز شک ہوا کہ اُن کا وضو ٹوٹ گیا ہے، لیکن وہ نماز پڑھاتے رہے اور نماز کے بعد یقین ہوگیا کہ وضو نہیں ٹوٹا تو دورانِ نماز اس شک کی وجہ سے امام صاحب اور مقتدیوں کی نماز درست ہوگئی یا نہیں؟
جواب
صرف وضو ٹوٹنے کے شک ہونے کی وجہ سے طہارت ختم نہیں ہوئی اور بعد میں تو یقین کی حالت پیدا ہوگئی۔ لہٰذا نماز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ امام صاحب اور تمام مقتدیوں کی نماز درست ہوگئی۔
مقام
لاہور
تاریخ اور وقت
فروری 14, 2026 @ 06:18شام
ماخذ
ٹیگز
کوئی ٹیگ نہیں
