دعا بتاریخ مارچ 27, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهم لك الحمد والشكر ...
أطعمت ، وسقيت ، وكفيت ، وأغنيت ، وهديت . 
فلك الحمد على ما قضيت ولَك الشكر على ما أنعمت به وأعطيت 
اللهم امنحنا ستراً يحجب ما اقترفناه ، وعلماً يزيل ما جهلناه ، ورزقاً يفوق ما تمنيناه .....
اللهم إني أسألك أن تحفظ علينا النعم وتدفع عنا النقم وأن ترزقنا حلو الحياة وخير العطاء وسعة الرزق وراحة البال ولباس العافية وحسن الخاتمة والفردوس الأعلى من الجنة ولوالدينا ولجميع المسلمين و المسلمات الأحياء منهم و الأموات 
اللهم صلي على سيدنا محمد وعلى اله وصحبه وسلم

اردو

اے اللّٰہ ! آپ ہی کے لیے تعریف ہے اور آپ ہی کا شکر ہے ( اس پر جو ) ۔۔۔
آپ نے کھلایا ، پلایا (سامان خورد و نوش عطا کیا) ، (ہر چیز کی) کفایت کی ، (اپنی نعمتوں سے) مالا مال کیا اور (درست سمت میں) رہنمائی عطا کی ۔ 
پس آپ ہی کی تعریف ہے اس پر جو آپ نے (ہمارے لئے) فیصلے کئے اور آپ ہی کے لیے شکر ہے ان چیزوں پر جو آپ نے انعامات کئے اور جو عطا فرمایا  ۔ 

اے اللّٰہ ! ہمیں عنایت فرما دیجیے :
 ایسی پردہ پوشی ، جو ہمارے کئے ہوئے گناہوں کو چھپادے ، 
ایسا علم ، جو ہماری جہالتوں کو ختم کر دے  ، 
ایسا رزق ، جو ہماری آرزوؤں سے بھی بالا تر ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ 

اے اللّٰہ ! بیشک میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ :  
 ہم پر کی ہوئی نعمتوں کی حفاظت کیجئے ، 
ہم سے سختیاں دور فرمائیے ، 
ہمیں زندگی کی مٹھاس ، بہترین نوازش ، وسیع رزق ، دل کی راحت ، عافیت کا لباس ، (ہر کام کا) اچھا انجام عطا کیجئے 
اور ہمیں ، ہمارے والدین ، تمام زندہ اور فوت شدہ مسلمان حضرات و خواتین ،  کو جنت میں اعلیٰ درجے کا مقام عطا فرما دیجیے ۔ 

اے اللّٰہ ! ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺٰ پر ، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائیے اور سلامتی عطا فرمائیے ۔