حُجّةُ اللّٰه البالِغة :44 /شرک کی اقسام (شکلیں اور علامتیں اور.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس


درس : 44


مبحثِ خامس: برِّ و اِثم (نیکی و بدی) کے معیارات اور ان کے بنیادی اصول



باب: 03

شرک کی اقسام (شکلیں اور علامتیں اور ان کی ممانعت)


مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 16 ؍ جنوری 2019ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇

0:00 آغاز درس

0:15 مبحثِ برّ و اِثم کی سابقہ مباحث کا خلاصہ

2:44 شرک کی اصل حقیقت کا مختصر خلاصہ اور اس کے بعد شرک کی نو (۹) اقسام کا بیان

3:29 شرک کا بنیادی مفہوم (کسی معزز و معظم انسان کواللہ کا شریک بنانا، انتہا درجے کی اس کے سامنے عجز و انکساری اور عبادت کرنا) اور اس کا سبب

9:13 شرک کی بنیادی حقیقت ، حدیثِ مبارک کی روشنی میں

14:00 شرک کی حقیقت کا اعتبار اس کی ظاہری عملی شکلوں اور امور کے لحاظ سے (ظاہری شکل نہ ہونے پر علامات قائم مقام)

20:16 شرک کے قائم مقام نو (۹) ظاہری عملی شکلوں اور علامتوں کی ممانعت

21:10 (۱) بتوں اور ستاروں وغیرہ کی ہر قسم کی پرستش کی ممانعت

23:43 بعض متکلمین کے اس خیال کی تردید کہ ' غیر اللّٰہ کے لیے سجدہ تعظیمی کے جواز اور ممانعت کا دار و مدار شریعتوں کے تغیر اور اختلافِ اَدیان پر کار بند ہے '

37:13 (۲) غیر اللّٰہ کو مؤثرِ حقیقی مان کر اس سے ضروریات و حاجات میں استعانت کی ممانعت

40:39 (۳) اللّٰہ کی طرف اولاد (بیٹیوں اور بیٹوں) کی نسبت کی سختی سے ممانعت

41:21 (۴) احکاماتِ شریعت میں مذہبی نمائندوں (علما و پیروں) کو حلال و حرام کی مستقل اتھارٹی مان کر رب بنانے کی ممانعت

43:41 حضرت عدی بن حاتم کے استفسار پر حضور ؐ کا "ارباباً من دون اللّٰہ" کی وضاحت اور حدیثِ مبارک میں تحلیل و تحریم کا راز

48:41 : حضور ﷺ اور مجتہدینِ امت کی طرف حلال و حرام کی نسبت کا مطلب (ایک سوال کا جواب)

52:08 شرک کی چوتھی قسم کے ذیل میں مشرک اور کافر بالنبی کے فرق کی وضاحت (علمی و قانونی نکتہ)

59:26 (۵) بتوں اور ستاروں کے تقرب کے حصول کے لیے ان کے نام کی قربانی کی ممانعت

1:00:05 (۶) جانوروں (سوائب اور بحائر) کو بتوں کے نام پر تقرب کے لیے چھوڑنے کی ممانعت

1:01:28 (۷) غیر اللّٰہ کے نام پر قسم اٹھانے کی ممانعت

1:03:23 (۸) غیر اللّٰہ کے لیے حجّ کی ممانعت

1:05:23 (۹) شرکیہ ناموں (عبد العزی اور عبد الشمس وغیرہ) رکھنے کی ممانعت


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
مئی 27, 2023