حجۃ اللہ البالغہ | 157 | تبادلۂ دولت (بیوع) کی ممنوع شکلیں | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 157

قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات

حصولِ رزق کے طریقۂ کار : باب 02 (حصہ اول)
تبادلۂ دولت (بیوع) کی ممنوع شکلیں؛ جوا اور سود کی حرمت کی تفصیلات
(غبنِ فاحش کی شرعی حرمت جبکہ پاکستانی معیشت میں اس کا باقاعده نظام)

مُدرِّس:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 06؍ اکتوبر 2021 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
👇
0:00 آغاز درس
0:13 سابقہ باب کا اس باب سے ربط و خلاصہ
2:59 جوے کے حرام ہونے کی بنیادی حکمتیں اور مقاصد (علمی قاعدہ)
10:58 قمار بازی میں تمدن اور تعاون باہمی کا سرے سے فقدان
12:07 غبنِ فاحش حرام جبکہ پاکستانی معیشت میں اس کا باقاعده نظام
15:03 جوے اور قمار کی تین بڑی خرابیاں اور شاہ صاحبؒ کا معاصر سماج کا معائنہ کرنے کی دعوت
19:36 سود کی تعریف اور اس کے نتائج : مناقشاتِ عظیمه ، خصوماتِ مستطیرہ اور زرعی و صنعتی نظام کی تباہی؛ سود کی حرمت کی مزید بنیادی خرابیاں
22:18 جوا اور سود کا پیشہ ، منشیات کی عادت کی مانند
24:30 عرب معاشرے میں جوے اور سود کا رواج اور شارع علیہ السلام کا دو ٹوک انسداد
28:28 ربا کی دو قسمیں ، حقیقی سود کا تعلق قرضوں سے اور اس کے حرام ہونے کا راز (دوسرا علمی قاعدہ)
31:01 دوسری قسم ربا الفضل؛ تعریف اور اس کی حرمت کی اساس حدیثِ مشہور
37:07 اس قسم کی ربا حقیقی سے مشابہت اور رفاہیتِ بالغہ کی ناپسندیدگی، اس کی حرمت کا راز
45:51 رفاہیت (سہولیات) اور آیت (نحن قسمنا بينهم معيشتهم في الحياة الدنيا الخ) کا درست مفہوم
1:01:11 ربا ان چھ اشیاء میں بند نہیں اور تینوں فقہاء کے ہاں الگ الگ علتوں کا تعین
1:04:15 امام ابو حنیفہؒ ، امام مالکؒ اور امام شافعیؒ کے ہاں ربا الفضل کی علت
1:13:19 امام شافعیؒ کا مصالحہ جات کو نمک پر قیاس کرنا؛ تحلیل و تجزیہ
1:17:17 امام مالکؒ کی علت ربا کے حق میں شاہ صاحب کے بنیادی دلائل
1:18:41 نقد سودا کرنے کی پہلی وجہ
1:21:03 بیع قبل القبض (شے قبضہ کرنے سے پہلے آگے بیچنا) ناجائز
1:22:32 نقد سودا کرنے کی دوسری وجہ
1:23:57 حدیث میں طعام اور نقد کو خاص کرنے کا راز
1:25:42 جزوی ضرورت والی حدیث سے اسلامی بینک کاری کے جواز کے حیلہ کی حقیقت ، شاہ صاحبؒ کا دو ٹوک موقف


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
فروری 29, 2024