حُجّةُ اللّٰه البالِغة :94 / فقہاء کرام کی جماعتوں کی ارتقائی... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف

حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس

درس : 94

تتمۂ مبحثِ سابع

باب:02
فقہاء کرام کی جماعتوں کی ارتقائی تفصیل اور فقہی مذاہب کے مابین اختلافِ رائے کا جائزہ


مُدرِّس:

حضرت مولانا شاہ مفتی
عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 15 ؍ اپریل 2020 ء

بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *

👇
0:00 آغاز درس
۔۔ سابقہ درس کا خلاصہ اور فقہاء کی جماعتوں کی ارتقائی تفصیل اور فقہی مذاہب کے اختلاف کی حقیقت کا جائزہ
۔۔ علمی قاعدہ: تابعین کے زمانے کے بعد ان کی اہل جانشین فقہاء کی جماعتوں کی تعلیم و تربیت اور اگلے دور میں دینی امور کی رہنمائی و کردار
۔۔ مدینہ و کوفہ کے فقہا کے فقہی طریقہ کار کے نکات:
۔۔ ۱۔ پہلا طریقہ: ان فقہاء کا مسائل و احکامات میں مسند و مرسل روایات اور صحابہ و تابعین کے اقوال سے استدلال کرنا: اس کی تین وجوہات اور اس طریقے کی عمدگی و اچھائی
۔۔ ۲۔ دوسرا طریقہ: دو متضاد روایات میں صحابہ کرام کے عمل کو معیار قرار دینا، امام مالک کے قول سے وضاحت
۔۔ ۳۔ تیسرا طریقہ: صحابہ و تابعین کے اختلاف کی صورت میں اپنے علاقے و مرکز کے فقہاء صحابہ کے موقف کو ترجیح دینا، جیسے رفع الیدین کا مسئلہ
۔۔ اہلِ مدینه و اہلِ کوفه کے اکابرین کا اتفاقی و اختلافی مسائل میں آراء اور طرزِ تفقہ
۔۔ فقہا کا اپنے مذاہب کی فقہی کتب مدون کرنا، فقهی طرز پر سب سے پہلی کتاب ربیع بن الصبیح سندھؒی نے تحریر کی۔
۔۔ خلیفہ منصور اور خلیفہ ہارون الرشید کا امام مالکؒ کی کتابوں کو اسلامی سلطنت میں نافذ کرنے کا عزم و اراده اور امام مالکؒ کا تاریخ ساز موقف
۔۔ امام مالکؒ کا مبلغِ علم ، نبوی بشارت اور فقہی مذہب کی ترویج و اشاعت
۔۔ امام ابو حنیفہؒ کا فقہی جزئیات و تخریجات میں نمایاں مقام و مرتبہ اور فقہائے کوفہ کی اتباع
۔۔ امام اعظم کے شاگردوں میں سے مشہور ترین شاگرد امام ابو یوسفؒ؛ خلیفہ ہارون الرشید کے دور میں قاضی القُضاة مقرر ہوئے جس سے فقہ حنفی کو فروغ ملا۔
۔۔ دوسرے شاگرد امام محمد بن حسن نے اہل مدینہ و اہل کوفہ کے دونوں فقہی مناھج کا تحلیل و تجزیه کرکے تصانیف مرتب کیں۔
۔۔ بعض مسائل میں امام ابو حنیفہؒ سے صاحبین کے اختلاف کی وجوہات اور امام محمد بن حسن کی کتابوں کا اسلوبِ بیان اور ان کی اشاعت و ترویج
۔۔ امام شافعیؒ کا پہلے دونوں مکاتب ہائے فکر پر تین علمی اشکالات:
۔۔ ۱۔ مرسل کے معتبر ہونے پر اعتراض اور اس کو قبول کرنے کے لیے شرائط کا تعین کیا۔
۔۔ ۲۔امام ابو حنیفہؒ اور امام مالکؒ کے ہاں جمع و تطبیق کے قواعد مرتب و منظم نہ ہونے کے سبب فقہی اجتہادات میں خلل واقع ہوا۔
۔۔ امام شافعیؒ کا امامِ محمدؒ پر اشکال اور اس کا جواب
۔۔ ۳۔ بعض صحیح احادیث فقہاء تک نہیں پہنچیں، حدیثِ قُلّتین اور خِیارِ مجلس کی مثال سے وضاحت
۔۔ ۴۔ امام شافعیؒ نے صحابہ کے اقوال پر صحیح احادیث کو ترجیح دی۔
۔۔ ۵۔ اس اعتراض "فقہاء کی ایک جماعت نے اپنی ذاتی رائے کو شریعت کے ساتھ خلط ملط کیا ہے" کا تحلیل و تجزیہ
۔۔ امام شافعیؒ کے فقہی مذہب کا خلاصہ

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
حُجّةُ اللّٰه البالِغة
وقت اندراج
دسمبر 20, 2023