خطبہ جمعہ/ ملتِ ابراہیمی کے اجتماعی شعور کا تاریخی تسلسل اور.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

ملتِ ابراہیمی کے اجتماعی شعور کا تاریخی تسلسل اور
سیاسی بے شعوری کے نقصانات

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 9؍ جُمادی الاولیٰ 1445ھ / 24؍ نومبر 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ، پشاور کیمپس

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیاتِ قرآنی:

1۔ "تَحْسَبُهُمْ جَمِیْعًا وَّ قُلُوْبُهُمْ شَتّٰىؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَ"۔ (59 – الحشر: 14)
ترجمہ: ”تُو سمجھے وہ اکٹھے ہیں، اور ان کے دل جدا جدا ہو رہے ہیں، یہ اس لیے کہ وہ لوگ عقل نہیں رکھتے“۔

2۔ "اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ"۔ (16 – النحل: 12)
ترجمہ: "اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو سمجھ رکھتے ہیں"۔

حدیثِ نبوی ﷺ :

"‌أوّلُ ‌َما ‌َخلَقَ ‌اللّٰهُ تعالٰى العَقْلَ، وقال له: "أقبِلْ: فأقْبَلَ، و قال: "أدْبِرْ" فأدْبَرَ، فقال: "بِكَ أؤاخِذُ"۔
(رواه الطّبراني في الاوسط، قال العِراقي في تخريج الاحياء، حُجّة اللّٰه البالغة)
ترجمہ: "اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے عقل کو پیدا کیا، اور اس سے کہا: "سامنے آ"، تو وہ سامنے آ گئی، اور فرمایا: "پیچھے جا"، تو وہ پیچھے چلی گئی۔ اور اللّٰه تعالیٰ نے فرمایا: "تیری وجہ سے میں لوگوں کو سزا دوں گا"۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔

✔️ رسولِ اکرم ﷺ کے مقاصدِ بعثت میں سے ایک اہم مقصد
✔️ دنیا اور آخرت کے حوالے سے مسلمان اور کافر کی سوچ میں بنیادی فرق
✔️ سوچ، تکلم اور عمل کی صلاحیت سے انسان کو بہرہ ور کیا گیا ہے
✔️ انسانوں میں جوہرِ انسانیت‘ عقل کا مادہ اور اس کی صلاحیت ہے
✔️ دینِ اسلام کی تعلیمات کے دو اہداف: تہذیبِ نفس انسانی اور سیاستِ ملیہ
✔️ دنیا میں تین ملتیں ہیں: 1۔ ملت نجامین، 2۔ ملت طبعیین اور 3۔ ملت ابراہیمیہ حنیفیہ
✔️ ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ میں تحریفات کرنے والے طبقات اور تحریف کی نوعیت
✔️ میثاقِ مدینہ کی روشنی میں مسلمانوں کو سیاستِ ملیہ بارے رہنمائی
✔️ قبلۂ اوّل کی بحث میں ایک نادر نکتہ اور بیت المقدس کو قبلہ بنانے کی وجہ
✔️ مکہ اور مدینہ میں موجود سیاسی طاقتیں اور ان سے نمٹنے کی نبوی حکمتِ عملی
✔️ یہود کے قبائل بنونضیر اور بنوقریضہ کے خلاف اقدامات دراصل اُن کی سیاسی سزا کے نتیجے میں تھے
✔️ سیاسی طاقت کا ارتقا اور ملّی یکجہتی کی نبوی حکمتِ عملی
✔️ مسلمان ملتِ حنیفیہ کا آج کا المیہ اور مسخ شدہ ملتِ ابراہیمیہ کی اتباع
✔️ مسلمانوں میں نااتفاقی اور خانہ جنگیوں کے تباہ کن اثرات و نتائج
✔️ سیاسی بے شعوری اور جہالت کے اجتماعی قومی اور ملّی نقصانات
✔️ مسلمانوں کو خود فریبی سے نکلنے کی ضرورت اور اس کا درست لائحۂ عمل



پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
نومبر 28, 2023