خطبہ جمعہ/ دینِ حق اور نفسانی خواہشات کے درمیان امتیاز۔۔۔/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

*دینِ حق اور نفسانی خواہشات کے درمیان امتیاز کی فطری صلاحیت*
*اور اس کی شعوری تربیت کا قرآنی ضابطۂ ہدایت*

*خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

*بتاریخ:* 19؍ ذو قعدہ 1444ھ / 9؍ جون 2023ء
*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی :*

وَ لَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهِنَّ، بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَؕ۔ (23 – المؤمنون: 71)
ترجمہ: ”اور اگر سچا ربّ چلے ان کی خوشی پر تو خراب ہوجائیں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے، کوئی نہیں، ہم نے پہنچائی ہے ان کو ان کی نصیحت، سو وہ اپنی نصیحت کو دھیان نہیں کرتے“۔

*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

✔️ کائنات کی معتدل تخلیق اور احترامِ انسانیت کے الٰہی ضابطے
✔️ ہر تخلیق کے ارتقا اور نشو و نما کا فطری ضابطہ اور اس کے عملی تقاضے
✔️ دینِ اسلام حق و اعتدال کے متوازن ابدی اصولوں پر مشتمل نظامِ فکر و عمل ہے
✔️ حق و اعتدال کی تعریف، حقیقی مفہوم اور عملی تقاضے
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کے تناظر میں سورۃ مؤمنوں کے مضامین کا خلاصہ اور پسِ منظر
✔️ حق کے منکروں اور خواہشات کے اسیروں کے ذہنی اور عملی رویوں کا محاکمہ
✔️ حکمران طبقے کا قوم کے جملہ طبقات کی رائے کو اپنے تابع بنانے کا عمل‘ قرآن کی نظر میں
✔️ حق ہمیشہ ایک ہوتا ہے اور وہ اٹل ہوتا ہے، جب کہ خواہشات مفادات کے تابع ہوتی ہیں
✔️ حق و باطل کے حوالے سے دھوکہ نہ کھانے والی جماعت کا رویہ
✔️ تہذیب اور ترقی کے اُصول دنیا بھر کی اقوام نے اسلام سے سیکھے
✔️ حوضِ کوثر پر دنیا میں فساد برپا کرنے والوں کے پریشان کن احوال
✔️ تلبیس بالباطل کے دور میں اہلِ حق کی جماعت کا شعوری کردار
✔️ خواہشات کے تابع قانون سازی کرنا یہودیوں کا طرزِ عمل رہا ہے
✔️ آج عالمی دنیا خواہشات کے تابع نظام کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جون 11, 2023