دعا بتاریخ فروری 22, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
يا أكرم الأكرمين ، نسألك بركتك  وعطفك ولطفك وعافيتك  ورحمتك وحبك ،
اللهم
إنا نعوذ بك من تقلبات القلوب والأيام ، 
اللهم 
اعصمنا من المعاصي والآثام ،
واشغلنابخير ما يرضيك عنا ،و احمنا من أذى الناس ،
و اشغلنا بك عن همومنا ،واجعل الآخرة كل همنا.

ربنا آتنا في الدنيا حسنةوفي الآخرةحسنة
 وقنا عذاب النار 

     آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ ! 
اے مہربانوں کے مہرباں ! ہم آپ سے آپ کی برکت ، آپ کی عنایت ، آپ کی مہربانی ، آپ کی عافیت ، آپ کی رحمت اور آپ کی محبت کی درخواست کرتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم (انسانوں کے) دلوں اور شب و روز کے اتار چڑھاؤ سے ، آپ کی پناہ میں آتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی نافرمانیوں اور گناہوں سے بچا لیجئے ، 
ہمیں اس بہترین کام میں مصروف کر دیجیے جو آپ کو ہم سے راضی کر دے ، ہمیں لوگوں کی اذیت سے بچا لیجئے ، 
آپ اپنی ذات (پر اعتماد) کے ذریعہ ہمیں اپنی پریشانیوں سے  دور کر دیجئے۔اور آخرت (میں کامیابی) کو ہماری کُل فکر (کا مرکز) بنا دیجیے ، 

اے ہمارے پروردگار !
ہمیں دنیا میں بھلائی اور آخرت میں بھلائی دے دیجیے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے