دعا بتاریخ فروری 21, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
يا عظيم السلطان ، يا قديم الإحسان يا دائم النعماء ،
 يا باسط الرزق يا كثير الخيرات ، يا واسع العطاء 
يا دافع البلاء ، ياسامع الدعاء ، ياحاضراً ليس بغائب
ياموجوداً عندالشدائد ياخفي اللطف ياحليماً لايعجل 
 اللهم
 الطف بنا في تيسير كل أمر عسير فإن تيسير العسير عليك يسير فنسألك التيسير والمعافاة الدائمة
 في الدين  الدنيا والآخرة.

             آمـــــــــين يارب العالمين
     حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ ! 
اے عظیم فرماں روا ،  اے (اپنی مخلوق پر زمانہ) قدیم (ہمیشہ) سے احسان (کرنے) والے ،  اے نعمتوں کے ہمیشہ دینے والے ، اے وسائل رزق پھیلانے والے ،  اے زیادہ خیرات (نوازشات) والی ہستی ، اے وسیع دینے والے ، اے آزمائش کو ہٹانے والے ، اے دعا کے سننے والے ، اے حاضر ذات جو (اپنے بندوں سے) غائب نہیں ، اے سختیوں کے وقت موجود ہستی ، اے پوشیدہ مہربانی والے ، اے بردبار ذات جو (اپنے بندوں کو سزا دینے میں) جلدی نہیں کرتی ۔
اے اللّٰہ!
ہمارے لیے ہر مشکل کام میں آسانی فرما دیجیے کیونکہ مشکل کو آسان کرنا آپ پر آسان ہے 
پس ہم آپ سے ، دینی امور ، دنیا اور آخرت کے معاملات میں آسانی اور ہمیشہ کی معافی کی درخواست کرتے ہیں۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔