دعا بتاریخ فروری 18, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 إنا عبادك ابن عبدك ابن أمتك نواصينا بيدك ماضٍ فيِنا حكمك عدلٌ فيِنا قضاؤك
 نسألك بكل اسم هو لك سميت به نفسك أو أنزلته في كتابك أو علمته أحد من خلقك أو استأثرت به في علم الغيب عندك
 أن تجعل القرآن العظيم ربيع قلوبنا ، ونور صدورنا ، وجلاء أحزاننا ، وذهاب همِّومنا.
وأن ترفع عنا الفتن والمحن وتوحد صفوفنا وتهدينا إلى الصراط المستقيم 
 
    آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ کے بندے ، آپ کے بندے (حضرت آدم علیہ السلام) کی اولاد ، آپ کی بندی (حضرت حوا علیھا السلام) کی اولاد ہیں ، ہماری پیشانیاں آپ کے قبضہ قدرت میں ہیں ، ہمارے درمیان آپ کا حکم جاری ہے ، آپ کا فیصلہ ہمارے درمیان عدل پر (مبنی) ہے ، 
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں
آپ کے ہر اس نام کے ساتھ جو آپ کا ہے 
کہ وہ آپ نے اپنی ذات کا رکھا ہے 
یا آپ نے اسے (اپنے نام کو) اپنی کتاب (قرآن حکیم) میں نازل کیا ہے 
یا آپ نے وہ (نام) اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے 
یا آپ نے اس (نام) کو عالم غیب میں اپنے ہاں محفوظ رکھا ہواہے
یہ کہ آپ قرآن عظیم کو ہمارے دلوں کی بہار ، ہمارے سینوں کا نور ، ہمارے غموں کو صاف کرنے والا اور ہماری پریشانیوں کو مٹانے والا بنا دیجیے ، 
اور یہ کہ آپ ہم سے فتنوں اور مشقتوں کو اٹھا لیجیے ، 
ہماری (قومی و ملّی) صفوں میں وحدت قائم کر دیجیے ، 
اور ہمیں سیدھے (عدل و احسان کے) راستے کی طرف گامزن کر دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔