دعا بتاریخ اپریل 16, 2024

دعائے شیخ

عربی

يا رب
 ربح الصائمون برحمتك، وفاز القائمون بمعيتك،
 ونجا المخلصون بمحبتك، ونحن عـبيدك المذنبون ، 
لكننا سمعنا مناديًا ينادي للإيمان أن آمنوا بربكم فآمنا، ربنا فاغفر لنا ذنوبنا وكفر عنا سيئاتنا وتوفنا مع الأبرار ..
فلك الحمد على الإيمان، ولك الحمد على ما يسّرت لنا من إتمام القرآن الكريم والصيام والقيام .

            آمـــــــــين يارب العالمين
        حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے ہمارے پروردگار!
(رمضان المبارک کے مہینے میں) روزے دار آپ کی رحمت کے سبب نفع مند ہوئے، 
(رات کو تراویح میں) قیام کرنے والے آپ کی معیت کے سبب کامیاب ہوئے، 
اخلاص رکھنے والوں نے آپ کی محبت کے ساتھ کامیابی حاصل کی، 
اور ہم آپ ہی کے گناہگار بندے ہیں 
لیکن ہم نے (قرآن حکیم کے ذریعے تسلسل کے ساتھ) ایک پکارنے والے (نبی کریم ﷺ) کو سنا کہ وہ (یہ) پکارتے ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے، 
اے ہمارے رب !
پس آپ ہمارے لیے ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے، ہم سے (ہماری کی ہوئی) برائیوں کو دور کر دیجیے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ (وابستگی میں) موت دیجیے ۔۔ 
پس ایمان (کی نعمت عطا کرنے) پر آپ ہی کے لیے تعریف ہے، 
آپ ہی کے لیے تعریف ہے اس پر جو آپ نے ہمارے لیے قرآن کریم، روزے رکھنے اور قیام (تراویح) کی تکمیل میں آسانی عطا کی۔ 
 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔